پشاور میں خونین رہزنی’ رکشہ چھیننے کے دوران مزاحمت پر طالبعلم قتل

شہر میں خونی نرہزنی کے واقعے کے دوران رکشہ چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کرنے والا میٹرک کا طالب علم حافظ بلال جاں بحق ہوگیا۔اہلِ علاقہ کے مطابق حافظ بلال بدھو ثمر باغ میں سواری اتارنے کے بعد رکشہ لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں رہزنوں نے اسے روک کر رکشہ چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حافظ بلال جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقتول مدرسے سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ گھر کا خرچ چلانے کے لیے مزدوری بھی کرتا تھا اور اپنے عمر رسیدہ والد کا واحد سہارا تھا۔واقعے کی رپورٹ تھانہ شاہ پور میں درج کرلی گئی ہے، جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed