ہائیکورٹ کے سامنے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی

پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ کے سامنے ٹوٹ پھوٹ کے شکار سڑک کی مرمت اور اس پر سپیڈ بریکر کی تعمیر/ تنصیب کیلئے چیف سیکرٹری سمیت کینٹونمنٹ بورڈ حکام کو الگ الگ خطوط جاری کردیئے ہیں۔ ہائیکورٹ بار صدرامین الرحمان یوسفزئی کیجانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھیجے گئے خط کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے سامنے صاحبزادہ عبدالقیوم روڈمختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جوکہ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پربھاری تعداد میں گاڑوں وموٹرسائیکلوں کی آمدورفت ہوتی ہے،ا ن میں وکلا، سائلین، عدالتی عملہ، پولیس،سرکاری افسران اور دیگرلوگ بھی شامل ہیں تاہم روڈ میں مختلف جگہوں پردراڑیں بن چکی ہیں اور یہاں پر نکاسی آب کا نظام بھی درست نہیں ۔بارش کے دنوں میں خاص طورپرروڈ سے گزرنے والوں کوشدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے لہذامذکورہ سڑک کی تعمیر ومرمت کی ضرورت ہے۔ اسی طرح چیف ایگزیکٹیو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ پشاور کوبھیجے گئے خط میں بارصدر نے کہاہے کہ سنٹرل جیل سے صوبائی اسمبلی تک ہائیکورٹ کے سامنے روڈ پرسپیڈبریکر نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تیزی سے گزرتی ہیں جو کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے لہذا اس سڑک پر گاڑیوں کی سپیڈ روکنے کیلئے سپیڈ بریکرتعمیر/ نصب کیے جائیں اورساتھ ہی پیدل چلنے والوں کیلئے زیبرا کراسنگ وغیرہ کے نشان بنائے جائیں تاکہ وکلا اور سائلین کوسڑک عبور کرنے میں آسانی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed