آئی جی کو لاپتہ شہری کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے نوشہرہ سے لاپتہ شہری کی کوہاٹ میں پولیس مقابلے میں مبینہ ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 20روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔ رٹ پر سماعت جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل بنچ نے کی۔دوران سماعت وفاقی وصوبائی حکومتوں کے نمائندے ،تھانہ لاچی کے ایس ایچ او، ڈی ایس پی لاچی اور سی ٹی ڈی کے فوکل پرسن بھی پیش ہوئے۔ صبغت اللہ ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اول ذادین نامی شہری کو 23 مئی کو رسالپور میں مسافر گاڑی سے اتار کر حراست میں لیا گیاجس کے بعد وہ لاپتہ اور بعد میں لاچی کوہاٹ پولیس مقابلے میں اس کو ہلاک کیا گیا۔دوسری جانب عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ کم از کم ایس پی انویسٹی گیشن رینک کے ایک افسر کو اس پورے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے مقرر کریں اور جاں بحق شہری کے لاپتہ ہونے اور اس کے بعد مبینہ ہلاکت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 20 دن کے اندر عدالت میں پیش کی جائے۔درخواست کی مزید سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed