جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔قمر جاوید باجوہ 3ہفتے سی ایم ایچ میں زیرعلاج رہے،انہیں سر اور کمرمیں چوٹ آئی تھی۔فیملی ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے یو اے ای میں اپنا طبی معائنہ کرایا،دبئی میں ڈاکٹرز نے قمر جاوید باجوہ کاتفصیلی طبی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق قمر جاوید باجوہ کی طبیعت بہتر ہے، کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں، چیک اپ اورڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد قمر باجوہ واپسی کافیصلہ کریں گے۔قمر جاوید باجوہ کچھ دن متحدہ عرب امارات میں بیٹے کے پاس قیام کریں گے، جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ ساڑھے چار ماہ قبل گھرمیں وضو کے دوران گر گئے تھے۔یاد رہے رواں سال فروری میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)نے پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے زیرِ علاج ہونے کی تصدیق کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed