خیبر پختونخوا کے مزید 4تاریخی مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل

خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے عارضی فہرست میں شامل کرلیا گیا ۔صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے اسے صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی اور خطے کے مالا مال ثقافتی ورثے کا عالمی سطح پر اعتراف قرار دیا ہے۔یونیسکو کی عارضی فہرست میں ہری پور کا بھامالا، پشاور کے سیٹھی ہاس اور گور گٹھری جبکہ سوات کا بریکوٹ شامل ہیں۔ شفیع جان نے کہا کہ اس پیشرفت سے خیبر پختونخوا کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی اہمیت عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن اور وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ہمارا شاندار ثقافتی ورثہ ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کے لئے امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی ورثے کا تحفظ، بحالی اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed