ملکی استحکام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، انجینئر سجاد خان

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنماء ، کوارڈنیٹر بین الاقوامی تعلقات عامہ صوبہ خیبر پختونخوا اور سیکرٹری جنرل پاک سعودی بزنس کمیونٹی انجنئیر حاجی سجاد خان نے کہا کہ ازادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، جسکی ہمیں قدر کرنی چاہئیے نیز یہ ملک ہمارا ہے انکی ترقی میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اسی طرح ہمیں ازادی کی قدر ، قومی اتحاد ، ترقی اور ملکی استحکام کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی کوشش کرناہوگی جبکہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ اسی لئے ضروری ہے کہ نئی نسل کو بھی ازادی کے مقصد سے روشناص کرایا جائے کیونکہ ازادی ، سلامتی کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ سعودی عرب میں پاکستان انویسٹرز فورم اور پاکستان قومی یکجہتی فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی کی رنگارنگ اور شاندار تقریب سے خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہنے کے باوجود ہماری سب سے بڑی شناخت پاکستانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے اخلاق ، کردار ، محنت و لگن اور مثبت روئیے کے ذریعے پاکستان کا بہترین تشخص اجاگر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed