روسی صدر پیوٹن کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی تعاون جاری ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ملک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed