انجینئرنگ یونیورسٹی کے وی سی کی تعیناتی کیخلاف رٹ پر نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر صادق خٹک کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ کو نوٹس جاری کردیا ۔رٹ پٹیشن کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کیجسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔رٹ پٹیشن کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ڈاکٹر سحر نور کی جانب سے جہانزیب محسود اور فضل الہی ایڈوکیٹس عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ صوبائی حکومت نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وی سی کی پوسٹ کیلئے 2022 میں اشتہار دیا تھا جس میں درخواست گزار بھی شارٹ لسٹ ہوا تھا تاہم حکومت نے ڈاکٹر صادق خٹک کو تعینات کیا اور انہوں نے چارج بھی لے لیا ہے تا ہم اس پوسٹ کے لئے وہ مطلوبہ کوالیفیکیشن پر پورا نہیں اترتے اور جو پوسٹ ڈائریکٹوریٹ کی ڈگری انہوں نے جمع کی تھی اسکی ویریفیکیشن ہی نہیں کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ انکے پاس لازمی پانچ سال کا انتظامی عہدے کا تجربہ بھی نہیں۔جہانزیب محسود ایڈوکیٹ نے بتایاکہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے پوسٹ ڈائریکٹوریٹ کی ڈگری لازمی ہوتی ہے تا ہم وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف جارجیا ٹیک انٹلانٹا سے پوسٹ ڈائریکٹوریٹ کی ڈگری جمع کی ہے اور اسی پر ان وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے ۔فضل الہی ایڈوکیٹ نے بتایاکہ مذکورہ یونیورسٹی نے اس حوالے رابطہ پر اس کی تصدیق نہیں کی کیونکہ متعلقہ یونیورسٹی سے ہم نے رابطہ کیا ای میل کئے یونیورسٹی نے ان کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی اور بتایا کہ صادق خٹک نے پوسٹ دائریکٹریٹ پر صرف چار ماہ تک کام کیا ہے اور ڈگری نہیں لی ۔وکلا نے بتایاکہ کہ اگر مذکورہ یونیورسٹی نیان کی ڈگری کی تصدیق نہیں کی تو یہ فراڈ تصور ہوتا ہے لہذا انکی بطور وی سی انجینٹرنگ یونیورسٹی تقرری کالعدم قرار دی جائے کیونکہ وہ اس پوسٹ کیلئے اہل نہیں یہ ایک اہم ادارہ ہے ہم تعلیمی معیار میں پہلے سے ہی دنیا سے بہت پیچھے ہیں اور ایسے تعیناتیوں سے یونیورسٹیوں کا معیار مزید گر جائے گا اگر ایک ادارے کے وی سی کو ایسے ڈگری پر تعینات کیا جائے گا تو اس کا کیا اثر ہوگا۔انہوں نیعدالت کو بتایا کی درخواست گزار اس پوسٹ کیلئے موزوں امیدوار ہیں کیونکہ وہ ڈیپارٹمنٹ کے ڈین ڈائریکٹر، سیکرٹری، ڈائریکٹر برسار اور کنٹرولر کے پوسٹ پر رہ چکے ہیں اور انہیں پوسٹ ڈائریکٹر کا بھی تجربہ ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر صوبائی حکومت، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ کو نوٹس جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed