شادی سے مبینہ انکار پر لڑکی کی جانب سے لڑکے پر تیزاب پھینک کے کا معاملہ مزید پیچیدگی اختیار کر گئی ہے فائرنگ میں ملوث سمیت مزید تحقیقات کیلئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے تیزاب سے متاثرہ خاتون اور متاثرہ لڑکے کی حالت بہتر ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں اج ہسپتال سے فارغ کر دیے جائیں گے پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے بعد لڑکا کو بھی شامل۔تفتیش کر دیا گیا ہے کیس اہم نوعیت میں تبدیل ہو رہا ہے۔پولیس کی جانب سے والدین کے بیانات بھی حاصل کر لیے ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے مبینہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید دو افراد کو بھی گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیے ہیں شادی سے انکار پر تیزاب پھینک کے واقعے کے بعد تیزاب فروخت کرنے والے افراد سے بھی تحقیقات شروع کرنی ہے تیزاب خاتون کی جانب سے خریدی نہیں گئی تھی بلکہ ایک مرد کی جانب سے خریدی گئی ہے ۔تیزاب فروخت کرنے والے تاجروں نے پولیس بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ تیزاب دو مردوں نے حاصل کی تھی۔







