میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے صارفین کو آن لائن فراڈ اور اسکام سے بچانے کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر آن ڈیوائس مشین لرننگ ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے غیر محفوظ (غیر محفوظ شدہ کانٹیکٹ) نمبروں کے چیٹ پیٹرن اور زبان کا تجزیہ کرتا ہے اور ممکنہ فراڈ کی صورت میں صرف صارف کو ایک خفیہ الرٹ وارننگ دکھاتا ہے۔ میٹا حکام کے مطابق یہ پورا عمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت ڈیوائس کے اندر ہی سرانجام پاتا ہے جس سے صارف کے میسجز یا پرائیویسی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وارننگ ملنے پر صارف متعلقہ اکاؤنٹ کو بلاک، رپورٹ یا ‘ٹرسٹڈ’ قرار دے کر مزید چیٹ جاری رکھ سکتا ہے۔







