تھانہ سرائے صالح کی حدود علی خان میں بیوی کو منانے سسرال آنے والے شخص نے فائرنگ کرکے ساس اور سسر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق محسن شاہ اپنی بیوی کو منانے کے لیے سسرال آیا تھا جہاں تلخ کلامی کے بعد اس نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کی ساس اور سسر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کرکے واقعے کی تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔







