قلعہ بالاحصار نعروں سے گونج اٹھا، شاندار آتش بازی

پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں جشنِ آزادی کے موقع پر شاندار آتش بازی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جشنِ آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے پشاور کے شہری بڑی تعداد میں قلعہ بالاحصار پہنچے، جہاں بچوں اور نوجوانوں سمیت شہریوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔قلعہ بالاحصار اور اطراف میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار رہی جبکہ شہریوں نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔تقریب کے دوران شاندار آتش بازی نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا، جس سے جشن کا سماں مزید دیدنی ہوگیا۔شہریوں نے قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جشنِ آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed