پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ ، دہشت گردوں کے خلاف مثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک کردئے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت پنجگور کے علاقوں سرکانی اور چِھڈگی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے اہم کمانڈر کی شناخت وزیر ولد جمال کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ کارروائی میں مزید 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا اور وہ پنجگور میں مبینہ طور پر دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگرد پنجگور میں ڈکیتی، بھتہ خوری اور مقامی تاجروں و شہریوں کے اغوا سمیت مختلف جرائم اور دہشتگردانہ سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ گروپ سے منسلک دیگر ممکنہ دہشتگردوں کا سراغ لگایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed