ڈیلی ویج اضافے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے، نسیم خان

ایمپلائز یونین سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر صاحبزادہ نسیم خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے یومیہ ماہانہ تنخواہ 45000 کرنے پہ صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے وزیر اعلیٰ سہیل افریدی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ لیبر سے ماہانہ 45000 روپے تنخواہ ماہ جولائی سے ادا کرنے کا نوٹیفکیشن کرائیں اور خصوصا سرکاری خود مختار اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ڈیلی ویج ملازمین کو ماہانہ 45000 روپے ماہ جولائی سے ادا کریں ایک بیان میں نسیم خان نے کہا ہے کہ مہنگائی روزانہ کی بنیاد پہ بڑھ رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اس نظام سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے اس لیے اس نوٹیفکیشن کا فی الفور اجرا کیا جائے جس طرح ریگولر ملازمین نے تنخو اہ میں اضافی تنخواہ بھی وصول کر لی ہے لیکن ڈیلی ویج ملازمین اس اضافے سے فی الحال محروم چلے آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed