سوات میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سوات کے علاقے جاروگوآبشار میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا جہاں 12 سے زائد دہشتگردوں نے گزشتہ رات چاتکیل پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ڈی پی او مشتاق احمد نے چاتکیل پوسٹ کے اہلکاروں کی بہادرانہ کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed