پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنمائوں کے درمیان مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے، سینیٹر مشال یوسفزئی سے منسوب گفتگو میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی صحت 10 دن سے خراب ہے، جبکہ گفتگو میں موجودہ صورتحال اور پارٹی معاملات کے حوالے سے بھی سخت جملوں کا تبادلہ سنائی دیتا ہے۔مبینہ آڈیو میں مشال یوسفزئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عجیب و غریب تماشا لگا رکھا ہے، ہم چپ ہیں تو چپ رہنے دیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ٹوئیٹیں کردیں، تو یہاں بہت سے لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔سینیٹر مشال یوسفزئی نے مبینہ آڈیو مین دعوی کیا کہ عمران خان کی صحت دس دن سے خراب ہے۔سینیٹر مشال یوسفزئی نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے، ایسے وکلا کو ممبران بنایا گیا، جن کا آئی ایل ایف سے تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سازشیں ہوئی ہیں، جھوٹ بولا گیا، اس پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کہاں ہیں ان سوالات کے جوابات، کون جواب دے گا۔







