پشاور میں یوم آزادی پر باجوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد

14اگست کے موقع پر پشاور میں باجوں، کھلونا پستولوں اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق جشنِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر امن و امان کی قیام اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ پشاور نے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے باجوں، کھلونا پستولوں اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی یہ پابندیاں 15 اگست تک برقرارہیں گی۔ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، باجوں اور پٹاخوں کی فروخت کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔انتظامیہ نے واضح تنبیہ کی ہے کہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔حکام نے خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ جیسے خطرناک اور جان لیوا کرتبوں سے گریز کریں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں زور دیا ہے کہ وہ 14 اگست کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed