تحصیل غازی کو پنجاب یا وفاق میں شامل نہیں کیاگیا’ شفیع جان

خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل غازی کو صوبے کے موجودہ انتظامی دائرہ اختیار سے نکال کر پنجاب میں شامل کیے جانے سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ تحصیل غازی کو پنجاب یا وفاق میں شامل کرنے کے حوالے سے چلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی خبریں اور جعلی نوٹیفکیشن پھیلانا بعض عناصر کا وتیرہ بن چکا ہے، تاہم عوام ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔شفیع جان کے مطابق کسی بھی صوبے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہوتی ہے اور محض ایک جعلی نوٹیفکیشن کے ذریعے خیبرپختونخوا کے کسی علاقے کی انتظامی یا جغرافیائی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحصیل غازی خیبرپختونخوا کا حصہ ہے اور کسی جعلی نوٹیفکیشن سے اس حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا تحفظ آئینی اور جمہوری ذمہ داری ہے، عوام کے مینڈیٹ اور صوبے کی جغرافیائی وحدت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔شفیع جان نے مزید کہا کہ جس نے بھی جعلی نوٹیفکیشن یا من گھڑت خبر پھیلائی ہے، اس کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ تحصیل غازی سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed