افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے’ حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافط نعیم نے کہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،یہ اتحاد کی طرف پہلا قدم بڑھا ہے، معاہدے میں ایران کو بھی جلد شامل ہونا چاہیے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہمکہ مکرمہ میں ہونے والا معاہدہ عالم اسلام کیلئے نیک شگون ہے.۔ سہ فریقی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ مسلم ممالک کا مضبوط دفاعی نیٹ ورک قائم ہو سکے۔ معاہدے کے تناظر میں افغانستان کے مسئلے کو بھی حل کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے جو تجارت اور امن و امان کے امور کو دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ اندرونی حالات کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے، انڈسٹری لگانے سے روزگار ملے تو نوجوان دہشتگردی کی طرف کیوں جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد نہیں ہوا جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی۔ان کا کہا تھا کہ افغان بارڈر پر تجارت ختم ہونے سے عام شہریوں اور تاجروں کا نقصان ہو رہا ہے، مسائل کے حل کے لیے افغان حکومت کے ساتھ ٹھوس مذاکرات ضروری ہیں۔ افغان حکومت بات چیت سے معاملات حل کرے، بات چیت میں ٹھوس ثبوت دے کر معاملات کو حل کیا جائے جبکہ حالات میں بہتری لانا حکومت کا کام ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مہنگائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ عوام پر مہنگائی کے بوجھ ڈالے جا رہے ہیں، پٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ٹیکسز کے ذریعے عوام سے بھاری رقم وصول کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں کرپشن کے باعث عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے جبکہ متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed