میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صنعتی ذرائع اور بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی مانگ، میموری چپس اور الیکٹرانک پرزہ جات کی مہنگائی نے چپ ساز کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ دنیا کی بڑی چپ ساز کمپنی کوالکام (Qualcomm) نے بھی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے اثرات جلد مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوں گے۔







