پاک ایران کا اجلاس: دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

سلام آباد میں منعقدہ پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ تین روزہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ایرانی وزیرِ صنعت و تجارت نے کی۔ وزارتِ تجارت کے مطابق اجلاس میں بارٹر ٹریڈ کے نظام کو وسعت دینے، ٹیرف میں کمی، اور چیدگی-کوہک سرحدی مارکیٹ کے افتتاح کو تیز کرنے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے فیصلے فوری نافذ کرنے کے لیے تکنیکی کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed