خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کی طالبات کے لیے چار ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔تقریب میں چیف انفارمیشن کمشنر خیبر پختونخوا سید نذر حسین شاہ، پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر یونس مسعود، انفارمیشن کمشنر ارشد احمد اور کمیشن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر طالبات نے انٹرن شپ کے دوران خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کے لیے تیار کیے گئے کمیونیکیشن میٹیریل پر مبنی پریزنٹیشن پیش کی، جسے شرکا نے سراہا۔ چیف انفارمیشن کمشنر سید نذر حسین شاہ نے طالبات کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے عملی تربیتی پروگرام نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں عملی میدان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر چیف انفارمیشن کمشنر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔واضح رہے کہ انٹرن شپ کے دوران طالبات کو کمیشن کی سالانہ رپورٹ، عوامی آگاہی کے لیے آر ٹی آئی بروشرز، بل بورڈز، اسٹینڈیز اور سوشل میڈیا پوسٹس کی ڈیزائننگ سمیت مختلف کمیونیکیشن میٹیریل پر عملی طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا گی







