رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12اگست کو ہوگا

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا جو کہ مکمل گرہن ہوگا۔یہ گرہن یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا مگر صرف گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال کے ایک کونے کے رہنے والے ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔دیگر خطوں میں جزوی گرہن کو دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ یہ مقامی وقت کے مطابق رات کو ہوگا۔12 اگست کو جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔اسپین میں ایک صدی سے زائد عرسے بعد مکمل سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا۔آخری بار اسپین میں مکمل سورج گرہن کو 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے 2 دن قبل دیکھا گیا تھا۔اس بار کا سورج گرہن بہت خاص ہے کیونکہ کچھ افراد مکمل گرہن کو سورج غروب ہونے کے وقت دیکھ سکیں گے۔اسپین میں تو مکمل سورج گرہن کا نظارہ سورج غروب ہونے کے وقت ہوگا جو وہاں رہنے والوں کو مسحور کر دینے والا ہوگا۔روس ایسا خوش قسمت ملک ہے جہاں سورج طلوع اور غروب ہونے کے دوران جزوی سورج گرہن کا نظارہ ہوگا۔ روس کے غیر آباد تائیمیر خطے میں جزوی گرہن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے وقت ہوگا جبکہ اسی ملک کے دوسرے کونے میں جزوی سورج گرہن سورج غروب ہونے کے بعد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed