واشنگٹن کے جنگل میں لگی آگ بے قابو ،60ہزار افراد کو فوری انخلا کا حکم

امریکی ریاست واشنگٹن میں تیز ہوائو ں اور شدید گرمی کے باعث اڑھائی لاکھ ایکٹر سے زیادہ رقبے پر بھڑکنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ، جس کے بعد حکام نے اسپوکین اور گردونواح کے علاقوں سے تقریبا 60 ہزار افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپوکین کے قریب لگنے والی آگ بڑے علاقوںاولڈ ٹریلز فیئر ویو اور میڈو ویو میں تیز ی سے پھیل رہی ہیں اب تک آگ 600 سے زائد عمارتوں کو تباہ کر چکی ہے، جن میں رہائشی مکانات، کاروباری مراکز اور دیگر عمارتیں شامل ہیں آگ نے لاکھوں ایکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں صورتحال تاحال قابو سے باہر ہے۔ریاست واشنگٹن کے گورنر باب فرگوسن نے ریاست بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے امداد طلب کر لی ہے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرنے کے بعد وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) سے فوری تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔ اسپوکین کی میئر لیزا بران نے اسے شہر کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیے گئے ہیں حکام کے مطابق شہر کے کنونشن سینٹر کو ہنگامی شیلٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں متاثرین کو رہائش، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کے باعث تقریبا 10 ہزار صارفین کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جبکہ دھوئیں کے گھنے بادلوں نے فضائی معیار کو خطرناک حد تک خراب کر دیا ہے محکمہ موسمیات نے فضائی آلودگی کے باعث شہریوں، خصوصا بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے . ریاست بھر میں اس وقت 2 لاکھ 50 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ مختلف جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں ہے چار ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ دیگر امریکی ریاستوں سے بھی امدادی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں.حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان یا لاپتہ افراد کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کی شدت، خشک موسم اور تیز ہواں کے باعث آئندہ چند روز انتہائی اہم قرار دئیے جا رہے ہیں امدادی اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انخلا کے احکامات پر فوری عمل کریں اور متاثرہ علاقوں کا رخ نہ کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed