سینئر صحافی مدثرشاہ آفریدی انتقال کر گئے،خاندانی ذرائع کے مطابق وہ حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث پشاور میں انتقال کر گئے۔مرحوم کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے تھا۔ انہوں نے لمبے عرصے تک قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ بطور صحافی خدمات انجام دیں اور صحافت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔انکی میت پشاور سے لنڈی کوتل روانہ کردی گئی، نماز جنازہ اور تدفین لنڈی کوتل میں کی جائے گی ۔







