افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پریکٹس کے اہل نہیں ہونگے، پی ایم ڈی سی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کہا ہے کہ افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے اور ایسے طلبہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن حاصل نہیں کرسکیں گے۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کیلئے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں لہذا افغانستان سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستانی نیشنل رجسٹریشن امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق افغانستان کے اداروں میں داخلہ لینے سے قبل طلبہ ای سی ایف ایم جی کی منظوری لازمی چیک کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed