پشاور کے درجنوں شہریوں کے شناختی کارڈز بلا

مہاجرین کے پاسپورٹ پر بیرونی ممالک جانے والے پشاور کے درجنوں شہریوں کے قومی کارڈز کو بلاک کر دیا گیا ہے درجنوں فیملی ممبران کے قومی کارڈ کو بلاک کر دیا ہے اور نادرا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک افغان پاسپورٹ کینسل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک پاکستانی قومی کارڈز کی بحالی نہیں کی جائے گی نادرا ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں درجنوں شہریوں کی قومی کارڈ فیملی ممبران کی قومی کارڈ کو بلاک کر دیے گئے ہیں ان کے قریبی ترین رشتہ دار بھائی والد بہن وغیرہ افغان پاسپورٹ حاصل کر کے بیرونی ممالک منتقل ہو چکے ہیں سابقہ ادوار میں مہاجرین کے پاسپورٹ بنا کر یورپی ممالک منتقل ہونے والے پاکستانیوں کے قومی کارڈ بلاک کرنے کے علاوہ ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ قومی کارڈز کو بلاک کرنے کے بعد ان کی قریبی رشتہ داروں کے پاسپورٹ وغیرہ کو بھی بلاک کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق درجنوں سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کا اغاز کر دیا ہے جن کے قریبی رشتہ دار مہاجرین کے پاسپورٹ پر بیرونی ممالک منتقل ہو چکے ہیں ان کی جانچ پڑتال بھی شروع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed