آزاد کشمیر انتخابات ،خاتون سمیت 7نئے چہرے اسمبلی میں پہنچ گئے

آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خاتون سمیت 7نئے چہرے قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔مظفر آباد ڈویژن سے 2 جبکہ مہاجرین کی نشستوں سے 5 نئے امیدوار پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ایل اے 29مظفر آباد سٹی سے پیپلز پارٹی کے سردار مختیار احمد پہلی بار قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے، سردار مختیار احمد نے سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ایل اے 31کھاوڑہ سے مسلم لیگ ن کے راجا ثاقب مجید اور ایل اے 36جموں 3 سے مسلم لیگ ن کے محمد احسن رضا پہلی بار اسمبلی پہنچ گئے۔ایل اے 37جموں 4سے مسلم لیگ ن کی مریم جاوید پہلی بار قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ایل اے 38 جموں 5 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان علی، ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ ن کے محمد عامر شاہ اور ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے مسلم لیگ ن کے محمد یاسین لون پہلی بار قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 5 نئے چہرے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، دونوں مراحل کے بعد مجموعی طور پر 12 نئے چہرے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed