بانی رہائی کیلئے مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا’ میدان میں نکلنا ہوگا’ علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی مجوزہ سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں تحصیل شبقدر میں سابق رکن صوبائی اسمبلی بابر علی خان کے حجرے پر کارکنوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا، جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع چارسدہ اور گردونواح سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان، مقامی و صوبائی رہنماں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ علیمہ خان کی آمد پر کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پارٹی پرچم لہرا کر عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اپنے خطاب میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا، اب وقت آ گیا ہے کہ کارکن بھرپور انداز میں میدان میں نکلیں اور آئینی و جمہوری انداز میں اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن حکمرانوں کو واضح پیغام دیں کہ جیل میں موجود شخص اکیلا نہیں بلکہ پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بنیادی انسانی اور قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جبکہ ان کی ایک آنکھ متاثر ہے اور انہیں فوری طور پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ صرف یہ ہے کہ ایک قیدی کو قانون کے مطابق تمام بنیادی حقوق اور مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔علیمہ خان نے کہا کہ اصولی طور پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہونی چاہیے، تاہم موجودہ حالات میں انصاف کی فراہمی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر فورم پر عمران خان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کے منتخب ارکانِ اسمبلی، تنظیمی عہدیداروں اور مقامی قیادت کے ساتھ مشاورت کرکے سٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں، عوام سے رابطے مزید مضبوط بنائیں اور تحریک کو منظم انداز میں آگے بڑھائیں۔علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کارکن ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں اور اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن جدوجہد کو اپنی طاقت بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عمران خان کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی اور کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجتماع کے اختتام پر کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اور پارٹی قیادت سے اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کیا۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی کے مقف کی حمایت میں آئندہ بھی ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed