ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ کوٹکئی بازارمیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سردار سرحدی اور احمدکے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے روزنامچہ میں رپورٹ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات کا تعین کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔







