ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2اہلکار شہید ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس نفری دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔







