ڈیرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ’ 2 افراد جاں بحق

تھانہ شہید نواب کی حدود محلہ پیر خاکی شاہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب کی حدود محلہ پیر خاکی شاہ میں نامعلوم ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے فرمان ولد امیر نواز سراج خیل سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ کو موقع پر قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر سموسہ فروش گل نواز کا بیٹا سلیم سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ بھی زخمی ہوگیا، جس کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ اس نے بھی راستے میں دم توڑ دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed