کوہستان مالیاتی اسکینڈل ،2کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد رقم ضبط

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق 2کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد رقم ضبط کرلی گئی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران ملزم محمد ریاض اور جہانزیب کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ ملزم جہانزیب کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان داسو برانچ کوہستان میں موجود اکاونٹ میں ٹرانزیکشن ہوئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم جہانزیب کے مطابق اکاونٹ کو شریک ملزم محمد ریاض نے کرپشن کی رقم کی ترسیل کے لیے استعمال کیا۔ شریک ملزم محمد ریاض نے بھی عدالت میں اعتراف کیا کہ اکائونٹ میں موجود 2کروڑ 98لاکھ 40ہزار روپے کرپشن کے ذریعے ٹرانسفر کیے۔فیصلے کے مطابق فریقین رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔ 2کروڑ 98لاکھ 40ہزار رقم سرکاری اکائونٹ میں منتقل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed