مراکش سے اسپین میں داخل ہونے کی کوشش ،18تارکین وطن ہلاک

ہزاروں تارکین مراکش سے اسپین کے شہر سیوٹا میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گئے جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مراکش سے ہزاروں افراد نے سمندر اور زمینی راستے سے سرحد عبور کی اور اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 18 تارکین ہلاک بھی ہو گئے، جس کے بعد مقامی حکام نے حکومت سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مراکش کے شہر فنیدق کے قریب سیکیورٹی فورسز نے متعدد تارکینِ وطن کو سرحد عبور کرنے سے روکا، کئی افراد کو حراست میں لے کر شہر سے باہر منتقل کیا گیا، جبکہ اسپین نے موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیوٹا میں فوج اور اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔رواں ماہ اسپین کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ سمندری راستے سے سیوٹا یا میلیلا پہنچنے کی کوشش کے دوران پکڑے جانے والے تارکینِ وطن کو مراکش واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔اس حوالے سے اسپین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھاکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک اس فیصلے کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاہم اس معاملے سے نمٹنے کے لیے مراکش کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed