برطانیہ، 116 سال بعد لائبریری کو کتابیں واپس لوٹا دی گئیں

برطانیہ میں ایک شخص نے 116 برس بعد لائبریری سے لی گئی دو کتابیں واپس لوٹا دیں، یہ کتابیں ان کے دادا نے لائبریری سے لی تھیں۔کونوی لائبریریز کے مطابق مسٹر او سلیوان حال ہی میں لینروسٹ لائبریری آئے اور وہ دو کتابیں واپس کیں جو ان کے دادا والٹر گرفتھ اوون نے 1910 میں اس وقت کی Llanrwst Public Library and Reading Room سے حاصل کی تھیں۔لائبریری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ والٹر گرفتھ اوون نے پہلی اور دوسری دونوں عالمی جنگوں میں خدمات انجام دیں جبکہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران وہ کونوی میں تعینات رہے۔لائبریری کے عملے نے اس منفرد واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 116 سال پرانی کتابوں کو دوبارہ ہاتھ میں لینا اور اس خاندان کی دلچسپ کہانی کا حصہ بننا ان کے لئے ایک یادگار لمحہ تھا۔یہ غیرمعمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین نے پوتے کی ایمانداری اور اپنے دادا کی امانت واپس کرنے کے جذبے کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed