سر گیری سوبرز کی سرکاری آخری رسومات ادا کر دی گئیں

رپورٹ: سید عا صم علی قادری(لندن )

ویسٹ انڈیز کے عظیم ترین آل رائونڈر اور بارباڈوس کے قومی ہیرو سر گارفیلڈ "گیری” سوبرز کی سرکاری آخری رسومات تاریخی کینسنگٹن اوول میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اس موقع پر ہزاروں سوگوار، عالمی کرکٹ شخصیات، حکومتی رہنما، سفارت کار اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کرکٹ کے اس عظیم سپوت کو الوداع کہا۔
تقریب کا آغاز قومی اعزازات کے ساتھ ہوا، جبکہ بارباڈوس کی مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سر گیری سوبرز کے تابوت کو فوجی جلوس کے ذریعے پارلیمنٹ سے کینسنگٹن اوول لایا گیا، جہاں دعائیہ تقریب، خراجِ عقیدت اور یادگاری خطابات کا اہتمام کیا گیا۔

بارباڈوس کی حکومت نے اس موقع پر قومی سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔بارباڈوس کی وزیر اعظم میا موٹلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر گیری سوبرز صرف ایک عظیم کرکٹر نہیں بلکہ بارباڈوس اور پورے کیریبین کی شناخت، وقار اور فخر کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوبرز نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں اپنے وطن کا نام روشن کیا اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔ لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی اور ان کی شاندار خدمات کو سراہا گیا۔ برائن لارا، سر کلائیو لائیڈ اور دیگر عظیم کھلاڑیوں نے انہیں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مکمل آل رانڈر قرار دیا۔سر گیری سوبرز 17 جولائی 2026 کو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے 93 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 8,032 رنز بنائے، 235 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed