خیبرپختونخوا حکومت پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ کو دینے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور شرائط طے کرنے کے لیے مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے پی سی بی سے معاہدے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل تاج محمد ترند کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں یہاں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کے معاہدوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی پی سی بی کو اسٹیڈیم حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔







