پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اشفاق داؤدزئی ایڈوکیٹ نے بار کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے خیبر روڈ پر بی آر ٹی فیڈر یا شٹل بس سروس شروع کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔ پٹیشن میں سیکرٹری دفاع، صوبائی حکومت اور سیکرٹری ماس ٹرانزٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر روڈ پر اعلیٰ عدلیہ کے دفاتر اور عدالتیں قائم ہیں، جہاں فیڈر سروس نہ ہونے کی وجہ سے وکلاء، بزرگوں، خواتین اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فریقین کو فوری شٹل بس سروس شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔







