پشاور سے سعودی عرب جانیوالے 5 مسافر آف لوڈ

انسانی سمگلنگ کے شبے پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، پشاور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 5مسافر آف لوڈ کر دیئے، تمام مسافر سعودی عرب روانہ ہونے والے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سیکنڈری پروفائلنگ اور مسافروں کے موبائل فونز کی جانچ کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے جن سے انسانی سمگلنگ کے شبے کو تقویت ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافر عمرہ ویزے کی آڑ میں سعودی عرب کو ٹرانزٹ پوائنٹ بنا کر لیبیا اور دیگر ممالک جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ایف آئی اے نے تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 5مسافر آف لوڈ کر دیئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافر سعودی عرب کو ٹرانزٹ بنا کر لیبیا اور دیگر ممالک جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed