ملک میں گزشتہ ایک صرف ایک ہفتے کے دوران گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلا خوردنی تیل 510 روپے فی کلو یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ کھلا گھی 470 روپے فی کلو سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح مختلف برانڈڈ کمپنیوں کے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، جن کے نرخ 580 روپے سے بڑھ کر 620 روپے فی لیٹر تک جا پہنچے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کشیدہ صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔







