خیبر پختونخوا میں 20کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500روپے مقرر

خیبر پختونخوا حکومت نے 2026 کیلئے گندم کوٹہ جاری کرنے کی منظوری اور فی کلو آٹے کی سرکاری قیمت مقرر کر دی ۔ محکمہ خوراک کے مطابق صوبے کی فلور ملوں کو یومیہ 2 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے صوبے کے تمام اضلاع کیلئے گندم کا یومیہ کوٹہ جاری کر دیا ۔ فلور ملوں کو گندم 11 ہزار 200 روپے فی 100 کلو کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔سرکاری گندم کے اجرا کے بعد 20 کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ اس کی ریٹیل قیمت 2520 روپے ہو گی۔محکمہ خوراک کی جانب سے اس حوالے سے جاری مراسلے میں تمام آپریشنل فلور ملوں کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دیتے ہوئے فلور ملوں میں کم از کم 30 روز کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گندم کی فراہمی 2026 کے منظور شدہ ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی جب کہ سرکاری آٹے میں نمی کی شرح 13.5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کارروائی ہوگی۔پشاور ضلع کو روزانہ سب سے زیادہ 218 میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ مختص کیا گیا۔ اس کے علاوہ مردان کو 125، صوابی کو 87 اور چارسدہ کو 84 میٹرک ٹن یومیہ گندم ملے گی۔نوشہرہ کیلئے 80 جبکہ دیر لوئرکیلئے 76 میٹرک ٹن یومیہ گندم مختص ہے۔ سوات کو 74، باجوڑ اور چترال اپر کو 59 میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ جاری ہوا ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق ضلعی آبادی کے تناسب سے گندم کا یومیہ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے تمام ڈویژنل و ضلعی افسران کو احکامات جاری کر دئیے ہیں اور گندم کی ترسیل تمام آپریشنل فلور ملوں کو مرحلہ وار یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed