ٹرمپ کا ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے 3 آپشنز پر غور

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے 3 آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں جنگ کو وسعت دینا، ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کر نا اور ایران کے خلاف فتح کا اعلان کر کے جنگ بند کردینا شامل ہیں تاہم اخبار نے واضح کیا ہے کہ پانچ ماہ سے جاری جنگ کے دوران امریکا اب بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کی صورت حال میں بہتری کے لیے تین آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔اخبار کے مطابق ان میں فوجی کشیدگی میں اضافہ، ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں اور جنگ میں امریکا کی فتح کا اعلان کر کے اس سے دستبرداری شامل ہیں۔ اخبار نے واضح کیا کہ حالیہ ہفتوں میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین ، صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کے ساتھ ملاقاتوں میں مذکورہ بالا تین آپشنز میں سے ہر ایک پر تفصیلی بحث ہوئی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنگ کے پانچ ماہ کے دوران، امریکا اب بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس میں زبردست طاقت کے استعمال کے ذریعے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا ہدف بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد امریکا نے 8 جولائی کو پہلی بار ایران پر حملہ کیا۔ اس موقع پر امریکا نے دعوی کیا کہ یہ حملہ آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کا بدلہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی دن اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو گئی ہے۔ اس کے جواب میں ایران نے بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن سمیت پورے مشرق وسطی میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد 24 جولائی کو ایک بار پھر فریقین نے ایک دوسرے پر حملے بند کر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed