تخت بھائی کے شہری علاقے اسلم کلے میں زبانی تکرار پر فائرنگ اور چاقو کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ھوگئے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد وقوعہ سے فرار ھوگئے پولیس تھانہ تخت بھائی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔مدعی مقدمہ راشد ولد بشیر سکنہ اسلم کلے نے حالت مجروحیت میں کیجولٹی پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اسلم کلے سید اباد روڈ پر اپنے چھوٹے بھائی حمزہ اور چچازاد شاھدعلی ولد نصیر کے ھمراہ جارھے تھے کہ اس دوران ھمارے پڑوسی اکرام ولد یعقوب سکنہ اسلم کلے نے اپنے سالے سھیل ولد جہانزیب سکنہ میروس مردان کے ھمراہ ھم پر حملہ کردیا اور چاقو سے وار کئیے جبکہ بعدازاں دونوں نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے میں اور میرا بھائی حمزہ شدید زخمی جبکہ چچازاد شاھد موقع پر جاں بحق ھوگیا۔وجہ عناد زبانی تکرار تھی۔پولیس نے ارتکاب جرم کے بعد فرار ھونے والے دونوں ملزمان اکرام ولد یعقوب سکنہ اسلم کلے اور سہیل ولد جہانزیب سکنہ میروس کے خلاف مختلف دفعات 324/337F/302/34 کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔







