مذاکرات بحالی درخواست کرناہماری فطرت میں نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرناہماری فطرت میں نہیں، ثالث ہمیں امریکا کی جانب سے پیغامات پہنچاتے ہیں، فی الحال واشنگٹن کے ساتھ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکا کو جنگ کے اختتام کا تعین نہیں کرنے دے گا، امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرنا ہماری فطرت میں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان بات چیت مثبت رہی ہے، آبنائے ہرمز میں صورتحال تبدیل نہیں ہوئی، آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ کچھ خلیجی ممالک ایران کے خلاف امریکا کی جنگ میں ملوث رہے ہیں، اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق سفارتی راستہ اختیارکریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ایرانی جہاز کو نشانہ بنانا ایک خطرناک اقدام تھا جس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو جنگ اور امن کے وقت اور دورانیے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اپنے مفادات کے مطابق اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed