جنوبی افریقا میں فائرنگ سے 4پاکستانی جاں بحق

جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی شام چاروں افراد گھر واپس جا رہے تھے کہ سگنل پر کار سوار افراد نے دونوں طرف سے فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ پولیس حکام کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقا میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed