یمنی حوثیوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا، خوفناک آتشزدگی

یمن کے حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی حوثیوں کا یہ دعوی سعودی عرب کی جانب سے یمن کے شہر الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں حوثی فوجی اہداف پر کیے گئے فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا، حوثیوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ سعودی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ایران اور امریکا کے درمیان تیرہ روز تک جاری رہنے والے حملوں کے بعد اگرچہ امریکی کارروائیوں میں کمی آئی ہے اور مذاکرات کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، تاہم مشرق وسطی میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے مزید پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔ خطے میں سعودی اتحاد، یمنی حوثیوں، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔قبل ازیں سعودی عرب نے کہا کہ اس نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کے جواب میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دوسری جانب یمنی ذرائع کے مطابق حملوں میں الحدیدہ کی بحری تنصیبات، مواصلاتی عمارت اور کمران جزیرے میں واقع فوجی کیمپ متاثر ہوئے، جبکہ حوثیوں کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے۔دریں اثنا سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر ینبع اور جنوبی سرحدی علاقے جازان میں ابتدائی وارننگ سائرن بجنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سِوِل ڈیفنس نے فوری طور پر نیشنل ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سائرن ممکنہ فضائی خطرے یا حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر فعال کیے گئے تاہم حکام نے فوری طور پر خطرے کی نوعیت کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔سرکاری اداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔ کچھ وقت بعد سعودی سول ڈیفنس نے باضابطہ اعلان کیا کہ خطرہ ٹل چکا ہے اور دونوں علاقوں میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی "آل کلئیر” جاری کرتے ہوئے شہریوں کو معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم متعلقہ ادارے بدستور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed