صومالی قزاقوں نے 10پاکستانی مغویوں کی رہائی کیلئے 30لاکھ ڈالرز تاوان مانگ لیا

صومالیہ میں اغوا کیے گئے بحری جہاز اور اس پر سوار پاکستانی عملے کی رہائی کے لئے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ رہنما برائے انسانی حقوق انصار برنی کا کہنا ہے کہ بحری قزاقوں نے پاکستان کے 10 مغویوں کے اہلِ خانہ سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے جس کے باعث خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔انصار برنی نے بتایا ہے کہ بحری قزاقوں نے مغویوں کی رہائی کے بدلے 30 لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی حقوق مغوی پاکستانیوں کی محفوظ رہائی کے لیے صومالی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed