سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے صدر جنید الطاف نے اپنے وفد کے ہمراہ فاطمید فانڈیشن پشاور سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بدر حسین کیساتھ ملاقات کی اور تمام شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفد میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ندیم روف اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ضیا الحق سرحدی، آفتاب اقبال، فیصل صافی ،اشفاق احمد، اور حمود الحمن تھے۔ ملاقات میں جنید الطاف نے ادارے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا امراض خون کے مریضوں کی بے لوث خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈمنسٹریٹر بدر حسین نے تمام وفد کا شکریہ ادا کیا۔







