بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ماصل سنیچنگ کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک

صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں کرسچن کالونی کے قریب سنیچنگ کی اطلاع پر فوری طور پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی ، اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ بدنام زمانہ سنیچر ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سنیچنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے دوران رائیڈر سکواڈ کے پولیس اہلکار حیدر علی شاہ زخمی ہوگئے، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ماصل عرف ماصلے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کا تعلق منشیات فروشی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم سے بتایا جاتا ہے، پولیس کے مطابق بدنام زمانہ و مطلوب سنیچر ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔حکام کے مطابق ہلاک ملزم کے خلاف منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم کے متعدد مقدمات درج تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed