متنی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، لاش خوڑ سے برآمد

تھانہ متنی کی حدودخانی نواب مارکیٹ، انزر چڑھائی خوڑسے فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سیف اللہ ولد تاج محمدسکنہ سمہ بڈھ بیرکے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور مردہ خانہ منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور قتل کی وجوہات سمیت ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed